آتشی کا دعویٰ ہے کہ یہ شکایات کرنے والے سبھی بی جے پی کے حامی ہیں، اس کے باوجود وہ بجلی کی کمی پر سراپا احتجاج ہیں۔ اس کے علاوہ، کوٹلہ مبارک پور کے رہائشیوں نے وولٹیج میں اتار چڑھاؤ کی شکایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے مختلف علاقوں میں مسلسل بجلی کی آنکھ مچولی ہو رہی ہے اور حکومت اسے تسلیم کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ آتشی نے طنز کرتے ہوئے کہا، “کیا کملا نگر، سنگم وہار، بھوگل اور اُتم نگر جیسے علاقے وزیر اعلیٰ کی نظروں میں خیالی ہیں؟”
اپنے بیان کے آخر میں آتشی نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے اپیل کی کہ وہ دہلی کے عوام کی پریشانیوں کو سنجیدگی سے لیں اور ان کے مسائل کا حل نکالیں۔ انہوں نے کہا، “دہلی والے پرفارمنس چاہتے ہیں، مزاح نہیں۔ بجلی چاہیے، مذاق نہیں۔”
