نشی کانت دوبے کا ایس وائی قریشی پر حملہ، کہا- آپ ’الیکشن کمشنر‘ نہیں ’مسلم کمشنر‘ تھے!

سپریم کورٹ اور سی جے آئی کے خلاف تبصرہ کر کے تنازعات میں گھرے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے اب سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی پر انتہائی قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ نشی کانت دوبے نے ایس وائی قریشی کی ایکس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن کمشنر نہیں تھے بلکہ ’مسلم کمشنر‘ تھے۔

ایس وائی قریشی نے ایکس پر لکھا تھا، ’’وقف ایکٹ بلا شبہ حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی زمینیں ہتھیانے کی ایک نہایت شیطانی اور بدنیتی پر مبنی سازش ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سپریم کورٹ اسے مسترد کرے گا۔ شرانگیز پروپیگنڈہ مشین نے غلط معلومات پھیلا کر اپنا کام بخوبی انجام دے دیا ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *