والدین کی مرضی کے خلاف شادی پر ہائی کورٹ کا فیصلہ — 'خطرہ نہ ہو تو تحفظ نہیں'

الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کی مرضی کے خلاف شادی کرنے والے جوڑے صرف اسی صورت میں پولیس تحفظ کے مستحق ہوں گے جب ان کی جان یا آزادی کو حقیقی خطرہ ہو۔ عدالت کا کہنا ہے کہ محض اپنی مرضی سے شادی کرنے کی بنیاد پر پولیس سے تحفظ کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ فیصلہ جسٹس سوربھ سریواستو نے ایک نوجوان جوڑے کی جانب سے دائر کردہ تحفظ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے شکایت کی تھی کہ ان کے خاندان والے ان کے پرامن ازدواجی تعلق میں مداخلت کر رہے ہیں اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *