عدالت میں کنال کامرا کی جانب سے پیش وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا تبصرہ محض مزاحیہ انداز میں کیا گیا تھا، جس پر وہاں موجود لوگ ہنس رہے تھے۔ یہ ایک طنزیہ بیان تھا، جسے سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔ وکیل نے کہا کہ کنال کامرا شروع سے پولیس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔ پہلے سمن کا جواب دوسرے ہی دن دے دیا گیا تھا اور وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پوچھ گچھ کے لیے بھی تیار ہیں۔
تاہم، پولیس انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے پر مجبور کر رہی ہے، جبکہ انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا، ’’واقعے کے بعد کئی افراد نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں اور میڈیا رپورٹس میں بھی دھمکیاں دینے کا ذکر ہے۔ ہم نے پولیس کے ہر سمن کا جواب دیا ہے۔‘‘
