صدر جمہوریہ نے ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلی اور اخلاقی قدروں کے زوال کو موجودہ دور کے اہم ترین چیلنجز میں شمار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز کا مقابلہ صرف ان ہی افراد سے ممکن ہے جو دیانتدار، مخلص اور سچائی کے پابند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ سادگی اور اخلاقی اصولوں کے ساتھ جیتے ہیں، وہی اصل میں زیادہ خوش رہتے ہیں۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور نے عوام کی توقعات میں اضافہ کیا ہے۔ لوگ اب زیادہ باشعور ہیں اور وہ سرکاری عملے سے جوابدہی چاہتے ہیں۔ اس لیے افسروں کو عوام سے نزدیکی بڑھانے اور ان کی شمولیت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
آخر میں صدر مرمو نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی اور ریاستی سطح پر ترقیاتی اقدامات اور فلاحی منصوبے، ملک کے قومی مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔
