مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما دگوجے سنگھ نے یوگا گرو بابا رام دیو کے خلاف تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ دگوجے سنگھ کا الزام ہے کہ بابا رام دیو نے ایک بیان میں مسلمانوں کے اقتصادی بائیکاٹ کی اپیل کی ہے، جو نہ صرف اشتعال انگیز ہے بلکہ قانوناً جرم بھی ہے۔
دگوجے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ رام دیو نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں لوگوں سے کہا کہ وہ روح افضا نہ پئیں کیونکہ اسے مسلمان بناتے ہیں اور اس کی کمائی سے مسجدیں و مدارس تعمیر ہوتے ہیں۔ اس بیان کو دگوجے سنگھ نے اشتعال انگیز اور ملک میں نفرت پھیلانے والا قرار دیا۔
