دیویندر یادو کے مطابق پرائیویٹ اسکولوں کے ذریعہ فیس میں اضافہ کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے، لیکن ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ بڑھی ہوئی فیس کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت پرائیویٹ اسکولوں میں فیس بڑھانے میں مددگار بن کر پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے غریب اور متوسط طبقہ کے بچوں سے معیاری تعلیم کو چھیننے کا کام کر رہی ہے۔ پرائیویٹ اسکولوں میں فیس نہ دینے کے سبب بچوں کو استحصال کا شکار بنانا ناقابل قبول ہے۔
ڈی پی ایس دوارکا میں طلبا کو یرغمال بنائے جانے پر کانگریس ناراض، دیویندر یادو نے کارروائی کا کیا مطالبہ
