یہ قرارداد ایک تاریخی موقع پر منظور کی گئی ہے، جب مہاتما گاندھی کے کانگریس صدر بننے کے 100 سال اور سردار پٹیل کی 150ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گجرات کے پس منظر میں، جہاں کانگریس تین دہائیوں سے اقتدار سے باہر ہے، اس قرارداد کے ذریعے پارٹی نے اپنے احیاء کا اعلان کیا ہے۔
تھرور نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں کانگریس کی لوک سبھا میں نشستیں دوگنا ہوئیں لیکن ریاستی سطح پر کچھ جھٹکے بھی لگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتی ہے اگر پارٹی مثبت بیانیے کو اپنائے اور مسلسل منفی سیاست سے گریز کرے۔
