ٹی ایم سی میں بڑا بوال، کلیان بینرجی کو لوک سبھا میں چیف وہپ کے عہدے سے ہٹایا جائے: سوگتا رائے کا مطالبہ

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگتا رائے نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کو لیک کیا جا رہا ہے۔ کہا کہ  کلیان بینرجی کو لوک سبھا میں چیف وہپ کے عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگتا رائے نے کل یعنی8 اپریل کو کہا کہ لوک سبھا  کی رکن پارلیمنٹ  مہوا موئترا کو گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن سے ملاقات سے قبل کلیان بینرجی کے ساتھ بحث کے بعد روتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بینرجی کے رویے کو دیکھتے ہوئے انہیں لوک سبھا میں پارٹی کے چیف وہپ کے عہدے سے ہٹا دیا جائے۔

سوگتا رائے کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ ویڈیوز اور واٹس ایپ چیٹس منظر عام پر آئے ہیں جن میں کیرتی آزاد سمیت ترنمول ارکان  پارلیمنٹ کے درمیان گرما گرم تبادلہ دیکھا جا سکتا ہے۔ کیرتی آزاد کلیان بینرجی کو تحمل برقرار رکھنے کا مشورہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔ کولکتہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، رائے نے بنرجی پر کئی مواقع پر “بے لگام” برتاؤ کرنے کا الزام لگایا۔

ٹی ایم سی کے ایک ذرائع کے مطابق، تنازعہ 4 اپریل کو اس وقت شروع ہوا جب ترنمول لیڈروں کے ایک وفد نے ‘ڈپلیکیٹ ووٹر آئی ڈی نمبر’ پر الیکشن کمیشن  کی ایک بینچ سے ملاقات کی اور پھر پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلیان  بینرجی کو ایک میمورنڈم پر ترنمول ممبران پارلیمنٹ کے دستخط لینے  کا کام دیا گیا تھا اور پارٹی کو میمورنڈم الیکشن کمیشن کو پیش کرنا تھا۔ مہوا موئترا نے الزام لگایا تھا کہ ان کے دستخط نہیں لیے گئے۔ موئترا نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان بحث چھڑ گئی۔

اس معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سوگتا رائے نے کہا، “جب کلیان بینرجی اور مہوا موئترا کے درمیان یہ تنازعہ ہوا تو میں وہاں نہیں تھا۔ میں وجے چوک پر تھا اور یہ جھگڑا الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے ہوا تھا۔ جو کچھ بھی ہوا وہ بدقسمتی ہے۔”

ٹی ایم سی  کے رکن پارلیمنٹ  نے کہا کہ پارٹی کے “اندرونی معاملات” کو لیک کیا جا رہا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ موئترا نے انہیں براہ راست کچھ نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں پارٹی کے چیف وہپ (بینرجی) اپنے غیر مہذب رویے کے لیے مشہور ہیں۔ رائے نے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ کلیان بینرجی نے جو کچھ کہا ہے اس کا جواب دینا میرے وقار کے خلاف ہے۔ ان کا غیر مہذب رویہ کئی بار ہمارے نوٹس میں آیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *