اس درمیان امریکہ نے ملک میں سبھی طرح کی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف کی وصولی شروع کر دی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق امریکی کسٹمز ایجنٹس نے ہفتہ کو کئی ملکوں سے سبھی درآمدات پر یکطرفہ 10 فیصد ٹیرف کی وصولی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکی وقت کے مطابق صبح 12.01 بجے سے پہلے لوڈ یا امریکہ کے لیے ٹرانزٹ میں کارگو کے لیے 51 دن کی چھوٹ مدت دی گئی ہے۔ اگر یہ کارگو 27 مئی سے پہلے پہنچ جاتے ہیں تو ان پر 10 فیصد ڈیوٹی نہیں لگے گی۔
ٹرمپ کے ٹیرف سے تجارتی دنیا میں ہلچل، 50 سے زائد ملکوں نے مذاکرات کے لیے امریکہ سے رابطہ کیا
