عمران مسعود نے مودی حکومت کے سامنے ہندوستانی روایات کا بھی حوالہ دیا اور بتایا کہ ’’ہماری روایت ہمیں رواداری و تحمل سکھاتی ہے۔ ہمارا آئین ہمیں رواداری کی پریکٹس کراتا ہے۔ ہمیں اسے کمزور نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں یہی تحفظ دے رہا ہے۔ یہ بابا صاحب کے خوابوں کا آئین ہی ہے، جس میں ملک کے اندر رہنے والے ہر شہری کو یکساں حقوق ملے ہیں۔‘‘ اپنے خطاب میں کانگریس رکن پارلیمنٹ نے عید کے موقع پر اقلیتی طبقہ کے درمیان ’سوغاتِ مودی‘ تقسیم کیے جانے کا تذکرہ بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک کے مسلمانوں کو حال ہی میں ’سوغاتِ مودی‘ ملی۔ ہمیں سوغاتِ مودی میں عید کی سیوئیاں نہیں چاہئیں، بلکہ تعلیم و روزگار اور محبت دے دیجیے۔‘‘
