اورنگزیب تنازع کے درمیان وی ایچ پی کا دہلی میں یادگاروں کا سروے، ہمایوں کے مقبرے کا بھی دورہ

وی ایچ پی ترجمان کے مطابق تنظیم نے ماہرین آثار قدیمہ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے، جو دہلی میں موجود تاریخی عمارتوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ یہ ٹیم مغل یا مسلم حکمرانوں کی علامتوں کے ساتھ ساتھ ان حکمرانوں کی نشانیاں بھی تلاش کرے گی، جنہوں نے ان کے خلاف کامیاب معرکے لڑے تھے۔ بنسل نے کہا، ’’ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ دہلی میں ان ہندو راجاؤں کی کوئی یادگار یا علامت موجود ہے یا نہیں، جنہوں نے مغل حکمرانوں کا مقابلہ کیا تھا۔‘‘

وی ایچ پی کا یہ سروے ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب مہاراشٹر کے ناگپور میں اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے مطالبے پر تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ بجرنگ دل اور وی ایچ پی کے کارکنوں نے اورنگزیب کی قبر کو ہٹانے کے لیے مظاہرے کیے تھے، جس کے دوران ایک مقدس کتاب کی مبینہ بے حرمتی کے الزام پر ہنگامہ ہوا اور تشدد میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *