ممبئی: گیس سلنڈروں کے دھماکے سے لرز اٹھا دھاراوی، علاقے میں آگ کے شعلے، کئی گاڑیوں کو پہنچا نقصان

حادثے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور حالات پر قابو پایا۔ غنیمت رہی کہ اس حادثہ میں کسی کی جان نہیں گئی۔ بی ایم سی نے کہا کہ الرٹ ملنے پر ممبئی فائر بریگیڈ نے فوری طور پر کام کیا۔ شروعات میں اس آگ کو لیول 1 کی آگ کہا گیا لیکن بعد میں اسے لیول 2 درجے کی آگ کا اعلان کیا گیا۔

حالات کو قابو کرنے کے لیے مقامی پولیس، ٹریفک پولیس اور 108 ایمبولنس کے ساتھ فائر بریگیڈ محکمہ کو موقع پر بھیجا گیا۔ افسروں نے بتایا کہ واقعہ میں اب تک کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *