
حیدرآباد: حیدرآباد کے راجندر نگر علاقے میں بدھ کی صبح ایک افسوسناک حادثے میں ایک خاتون ڈاکٹر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کی ساتھی شدید زخمی ہوگئیں۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب فائر ٹینڈر (آگ بجھانے والی گاڑی) نے ان کی دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت سوہا فاطمہ کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ ان کی ساتھی جو پیچھے سوار تھیں، شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کے وقت دونوں اپنے کام کی جگہ جا رہی تھیں۔
یہ واقعہ اپر پلی کے قریب پلر نمبر 167 پر پیش آیا جہاں ایک فائر انجن نے پیچھے سے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی
حادثے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ متوفیہ کی شناخت بہادر پور کی رہائشی سوہا فاطمہ عنود کے طور پر کی گئی ہے۔
زخمی خاتون کو فوری طور پر ایک خانگی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس کو اطلاع ملنے پر فوراً موقع پر پہنچ کر تفصیلات جمع کیں اور کیس درج کرلیا۔