دہلی این سی آر میں بارش کے بعد بدلے گا موسم، مارچ کے آخر تک گرمی میں ہوگا اضافہ

جمعرات اور جمعہ کو ایک بار پھر دہلی میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد پھر گرمی اور درجہ حرارت دونوں میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>درجہ حرارت / آئی  اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>درجہ حرارت / آئی  اے این ایس</p></div>

درجہ حرارت / آئی اے این ایس

user

بدلتے موسم کے درمیان جمعرات اور جمعہ کو ایک بار پھر دہلی میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت میں ابھی ایک دو دن اور بہت زیادہ اضافہ نہیں ہونے والا لیکن اس کے بعد پھر گرمی اور درجہ حرارت دونوں میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 0.6 ڈگری کم 30.7 ڈگری سیلسیس جبکہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 1.9 ڈگری کم 14.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ ہوا میں نمی کی سطح 89 سے 50 فیصد رہی۔ پیر کے بعد منگل کو مسلسل دوسرے دن ایسا دیکھنے میں آیا کہ جب دونوں ہی درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوئے۔

آئی ایم ڈی نے اس ہفتہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ یہ ڈیٹا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافہ ظاہر کرتا ہے، جس سے مارچ کے آخر تک گرمی کے اور بڑھنے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں پہلے سے ہی گرمی کی شدت شروع ہو گئی ہے۔

جمعہ 21 مارچ سے پیر 24 مارچ تک دہلی میں آسمان صاف رہے گا۔ 20 مارچ سے 24 مارچ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24-32 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی امید ہے۔ 24 مارچ کو درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت 20-18 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔ اعداد و شمار سے اشارہ ملتا ہے کہ دہلی میں گرم دن آنے والے ہیں، اس ہفتہ میں درجہ حرارت میں کافی اضافہ ہونے کی امید ہے۔ اس ہفتہ میں دہلی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

وہیں دہلی میں ہوا کی کوالیٹی درمیانے زمرے میں بنی ہوئی ہے۔ سی پی سی بی کے مطابق بدھ کو صبح 6 بجے اے کیو آئی 143 درج کیا گیا۔ ہوا کے معیار کی سطح میں سدھار کے لیے مواقف موسم سے متعلق حالات کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *