دشمنوں کو سرپرائز دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں، یمنی وزیر دفاع

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العتیفی نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج خطے میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور جنگی جہازوں کو نشانہ بنائے گی اور جلد ہی خوف ناک سرپرائز دیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یمن مقبوضہ فلسطین میں صیہونی رژیم کے اسٹریٹجک اہداف اور اہم آبی گزرگاہوں کو عبور کرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ 

ناصر عتیفی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگر صہیونی دشمن غزہ کا محاصرہ ختم کر لیتا ہے تو یمنی مسلح افواج انتقامی کاروائیاں روکنے کے لئے تیار ہیں۔” 

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کی مسلح افواج، دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *