
ممبئی ۔ مرکزی وزیر اور ناگپور کے رکن پارلیمنٹ نتن گڈکری نے کہا کہ کچھ افواہوں کی وجہ سے شہر میں مذہبی تناؤ پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناگپور ہمیشہ سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جانا جاتا ہے اور میں اپنے تمام بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور مکمل طور پر امن برقرار رکھیں۔
گڈکری نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ سڑکوں پر نہ نکلیں، قانون اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور شہر کی پرامن روایات کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت ان تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو اس کشیدگی کے ذمہ دار ہیں یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
گڈکری نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کو پہلے ہی موجودہ صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ اس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس لیے عوام **کسی بھی طرح کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور پولیس و انتظامیہ کا مکمل تعاون کریں۔
انہوں نے کہا “ہمیں ناگپور میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا اور شہر میں مثبت ماحول برقرار رکھنا ہوگا، یہی میری تمام شہریوں سے اپیل ہے۔”