انڈین فورم فار ایجوکیشن ریاض کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام 

حیدرآباد ۔ کے این واصف

انڈین فورم فار ایجوکیشن (IFE) ریاض کی جانب سے ایک فیملی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس مین فورم کے اراکین، کمیونٹی ممبرز اور مختلف سماجی تنظیمون کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

فورم کے صدر ڈاکٹر دلشاد احمد نے مہمانان کا خیرمقدم کیا۔ شیخ انعام الحق نے فضائل رمضان پر عالمانہ خطاب کیا۔ انھوں نے امت پر فرض کئے گئے روزون فوائد، انسانی صحت پر روزے کے مثبت اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انھوں کہا کے اس فضیلت والے مہینے سے ہمیں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئیے۔ کہا کہ اپنا وقت عبادت، تلاوت اور ذکر اذکار مین صرف کرین۔ فراخدلی سے زکوۂ، صدقہ و خیرات کریں جس کے بعد انھون نے رقت انگیز دعا پر اپنے خطاب کا اختتام کیا۔

 

فورم کے اراکین سلمان خالد، ارشد اور پروفیسر جہانگیر نے انتظامات کی نگرانی کی۔ اس یادگار محفل کے اختتام پر فورم کے صدر و اراکین نے مہمانان کا اس محفل مین شریک ہونے اور فورم کی دعوت قبول کرنے کا فرداُ فرداُ شکریہ ادا کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *