
ماہ رمضان اپنے ساتھ رحمتوں برکتوں کی بہار لایا ہے ماہ رمضان ایک مبارک مہینہ تلاوت قران کریم کا مہینہ، عبادت وہ ریاضتوں کا مہینہ ،جنت کے حصول ،اور جہنم کی نجات کا مہینہ، رحمتوں برکتوں اور مغفرت کا مہینہ، صبر اور برداشت کا مہینہ فراخی رزق کا مہینہ، بھائی چارگی اور ایک دوسرے سے خیر خواہی کرنے کا مہینہ صدقات خیرات کا مہینہ اپنے اپ کو سدھارنے اور سنوارنے اور تربیت کا مہینہ اس مقدس ماہ میں جو جو بھی نیکی کی جاتی ہے اللہ تبارک و تعالی نے اس ایک نیکی کا اجر 70 گنا زیادہ عطا کرنے کا وعدہ فرمایا ہے کیونکہ اللہ تبارک و تعالی نے کا ارشاد ہے کہ رمضان المبارک میرا مہینہ ہے اور اس کا اجر میں خود ہی اپنے محبوب بندوں کو عطا کروں گا ان خیالات کا اظہار حافظ محمد فیاض علی ،چیئرمین المیزان حج اینڈ عمرہ گروپ نے اج پٹیل نگر , عنبر پیٹ میں ممتاز ایڈوکیٹ جناب محمد عبدالمجیب کی جانب سے دینی مدرسہ ال یوسفین و مسجدِ رحمت ا لعا لمین کے پاس منعقد شدنی دعوت افطار کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کہا انہوں نے اس موقع پر عبدالمجیب ایڈوکیٹ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے روزہ داروں کے لئے دعوت افطار و تناول طعام کا اہتمام کرتے ہوئے ایک بہترین مثال قائم کی اسی طرح کی تقلید ہر علاقہ جات میں ضروری ہے حافظ محمد فیاض علی نے کہا کہ عبدا لمجیب ایڈوکیٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے ان کے والد محترم مرحوم محمد یوسف الدین جنہوں نے امت مسلمہ کے لیے اپنی خدمات کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جنہوں نے مساجد مدارس کا نہ صرف قیام عمل میں لایا بلکہ طلبہ و طالبات کو دینی و عصری علوم سے آراستہ کیا انکا شمار پٹیل نگر ، عنبر پیٹ کی با وقار شخصیتوں میں کیا جاتا تھا انہی کے فرزند ایڈوکیٹ المجیب اپنے والد کے نقش قدم پر گامزن ہوتے ہوئے خاموشی کے ساتھ ملت اسلامیہ کی خدمت انجام دے رہے ہیں وہ سیاسی سماجی مذہبی اور ثقافتی تنظیموں میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں وہ غریب مظلوم عوام کی قانونی امدادبھی مفت میں کیا کرتے ہیں وہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث وہ بلا لحاظ مذہب ملت عوام الناس میں مقبول شخصیت کے حامل ہیں حافظ محمد فیاض علی نے اس موقع پر عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے بالخصوص فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے لیے بارگاہ رب العزت میں رقت انگیز دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالی ان مظلوموں کے تمام ازمائشوں و پریشانوں کو دور کرے انہوں نے عالم اسلام کے ساتھ ساتھ ملک اور قوم اور ریاست تیلنگانہ کی خوشحالی کے لیے بھی دعائیں کی انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ جس طرح رمضان المبارک میں نماز کی پابندی ، قرآن شریف کی تلاوت اور ذکر اذکار کا جس طرح اہتمام کیا ہے اسی کو دیگر 11 مہینوں میں بھی جاری رکھیں , محمد اس موقع پر محمد عبدالباسط ترکی ڈاکٹر عبدالمتین ترکی اور محمد عبدالباری ترکی کے علاوہ عبدالباری بھائی تانڈور حافظ محمد فیضل علی، محمد فواد علی، بلال محی الدین محمد عبدالبصیر عبدالمتحد کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے سید فیاض علی کی امامت میں نمازِ مغرب ادا کی گئی ۔
