
کھمم شہر کے مشہور و معروف صنعت کار و رکن راجیہ سبھا بی آر ایس پارٹی ودی راجو روی چندرا نے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو سے ملاقات کرتے ہوئے یاداشت پیش کی۔۔۔
رکن راجہ سبھا ودی راجو روی چندرا نے دہلی میں مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو سے ملاقات کرتے ہوئے کھمم ریلوے اسٹیشن میں جاری تعمیری کاموں اور گاندھی چوک میں واقعہ ریلوے گیٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے یاداشت پیش کی واضح رھے کہ مرکزی ریلوے کی جانب سے پچھلے کافی ماہ سے کھمم ریلوے اسٹیشن کے تعمیری کام چل رہا ہے اور کھمم ریلوے اسٹیشن کو توسیع جدید کرتے ہوئے مزید ایک پلاٹ فارم کا تعمیری کام چل رہا ہے
جس کی وجہ سے گاندھی چوک کھمم ریلوے گیٹ بند ہے جس کی وجہ سے عوام کو اور تاجرین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ودی راجو روی چندرا نے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو سے مطالبہ کیا کے کھمم ریلوے اسٹیشن کے جدید کاموں کو جلد از جلد مکمل کیاجائے
اور گاندھی چوک ریلوے گیٹ کے مسلہ کے حل کے لیے ایک جامع پلان مرتبہ کرتے ہوئے ٹرافک جام کے مسائل کو ختم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا