راج بھر کی پارٹی نے اب راجستھان میں اپنے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق جے پرکاش سنگھ راٹھور کو ریاستی صدر، ابھیشیک شرما کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔


اترپردیش حکومت میں وزیر اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر نے اپنی پارٹی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ اس کے ذریعہ وہ بی جے پی پر دباؤ بنانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ راج بھر کی پارٹی نے اب راجستھان میں اپنے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی نے پیر (17 مارچ) کو راجستھان کے نو منتخب عہدیداروں کی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق جے پرکاش سنگھ راٹھور کو ریاستی صدر، ابھیشیک شرما عرف بھرت شرما کو نائب ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ راجو سنگھ اور دیپک سنگھ کو پارٹی نے ریاستی سیکرٹری مقرر کیا ہے۔
واضح ہو کہ اس توسیعی عمل سے قبل پارٹی نے بہار میں بھی ضمنی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں اوم پرکاش راج بھر نے کہا تھا کہ بہار میں 156 سیٹیں ایسی ہیں جہاں پر ہم نے کام کیا ہے۔ ان میں سے 29 سیٹیں ایسی ہیں، جہاں بوتھ لیول تک ہمارے کارکن ہیں۔ ہم ان 29 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کی تیاری میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خواہ ہمیں این ڈی اے کے ساتھ یا پھر اکیلے ہی لڑنا پڑے، تب بھی ہم بہار اسمبلی انتخاب میں اپنے امیدوار اتاریں گے۔
علاوہ ازیں اوم پرکاش راج بھر نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ’’بہار کی 29 سیٹوں میں سے ہر ایک سیٹ ہر ہمارے اچھے ووٹر ہیں اور ووٹروں نے من بنا لیا ہے کہ اس بار ’چھڑی‘ کے نشان پر ووٹ دینا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ حال ہی میں بہار میں ہوئے ضمنی انتخاب میں بھی ہم نے لڑنے کی تیاری کی تھی، لیکن بی جے پی مرکزی قیادت نے ہمیں بھروسہ دلایا تھا۔ حالانکہ ان کا وعدہ اب تک پورا نہیں ہوا ہے، ہم انتظار کر رہے ہیں۔ یہ صاف ہے کہ ہم بہار میں یا تو این ڈی اے کے ساتھ انتخاب لڑیں گے، اگر دیگر صورتحال پیدا ہوئے تو ہم اکیلے بھی انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ راج بھر نے یہ بھی کہا تھا کہ اتر پردیش 2026 پنچایتی انتخاب سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی اکیلے اپنے دم پر لڑے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔