بین الاقوامی اداروں پر ٹرمپ کی زبان بول رہے ہیں مودی، دوست کو خوش کرنے کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں: کانگریس

جے رام رمیش نے کہا، ’’کثیر الجہتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے لیکن ٹرمپ اور مودی جس طرح سے ان اداروں کی مکمل مذمت کر رہے ہیں، وہ درست نہیں۔‘‘

انہوں نے مودی کے پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیانات پر طنز کرتے ہوئے کہا، ’’تقریباً ایک سال پہلے انہوں نے خود کو ‘نان بایولوجیکل’ کہا تھا۔ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ‘1+1’ اصول پر یقین رکھتے ہیں، ایک مودی اور دوسرا روحانی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ایسی باتیں ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب معیشت سنگین چیلنجوں سے دوچار ہے، پڑوسی ممالک میں عدم استحکام ہے اور عالمی نظام عدم توازن کا شکار ہے۔ کانگریس رہنما نے آخر میں کہا، ’’حکومت کا اصول ہونا چاہیے: کم سے کم خود پسندی، زیادہ سے زیادہ گڈ گورننس۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *