سکم: لاچونگ سے گنگٹوک جا رہی ٹورسٹ بس 100 فٹ گہری کھائی میں گری، 10 آئی آئی ٹی طلبا زخمی

بس میں آئی آئی ٹی آئی ایس ایم کے 6 طلبا اور 4 طالبہ سوار تھیں۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت سبھی مسافر زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئیسڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
user

ہفتہ کی دیر رات سکم کے منگن ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں آئی آئی ٹی آئی ایس ایم دھنباد کے 10 طلبا زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ رات تقریباً 9:30 بجے پاکھ شیپ جنگل علاقے کے پاس اس وقت پیش آیا جب لاچونگ سے گنگٹوک جا رہی ایک ٹورسٹ بس کا توازن بگڑ گیا اور وہ سڑک سے سیدھے نیچے 100 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

گاڑی میں آئی آئی ٹی آئی ایس ایم کے 6 طلبا اور 4 طالبہ سوار تھیں۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت سبھی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 طلبا کو علاج کے لیے گنگٹوک واقع ایس ٹی این ایم اسپتال بھیج دیا گیا۔ باقی طلبا کا علاج منگل ضلع اسپتال میں کیا گیا۔ سبھی طلبا محفوظ ہیں۔ ایک طالب علم کو تھوڑی زیادہ چوٹ لگی ہے۔ تین دنوں کی ہولی کی چھٹی میں ایم بی اے پہلے سال کے یہ سبھی طلبا سکم گھومنے نکلے تھے۔ آئی ایس ایم انتظامیہ کے مطابق سبھی طلبا بحفاظت ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سکم میں گزشتہ سال نومبرمہینے میں بھی ایسا ہی واقعہ ہوا تھا۔ ایک پرائیویٹ بس کے گہری کھائی میں گرنے سے 6 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ وہیں 15 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ یہ حادثہ مغربی بنگال اور سکم بارڈر کے پاس پیش آیا تھا۔ سلی گوڑی سے گنگٹوک جا رہی بس پھسل کر 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی۔ اب ایک بار پھر سے گنگٹوک جا رہی بس حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *