امریکہ میں شدید طوفان سے 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے بعض علاقوں میں شدید طوفانی ہواؤں کے ساتھ “مسی سپی ویلی” اور “ڈیپ ساؤتھ” کی سمت مشرق کی طرف چلنے والی تیز ہواؤں کے واقعات میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست میسوری میں ہوئی ہیں اور اموات کی تعداد دس جب کئی زخمیوں کی اطلاع ہے۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس طوفان کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ ریاست آرکنساس کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ’انڈپنڈنس‘ شہر میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *