
بودھن۔ ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے قدیم اور سب بڑی جماعت جمعتہ علماء ہند کی بنیاد 23 / نومبر 1919ء کو رکھی گئی – جمعیتہ علماء ہند نے اپنے 105 سالہ سفر میں جو خدمات انجام دیں وہ ہمارے لئے قابل فخر ہیں ۔ اس وقت پورے ملک میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی جاری ہے جسکی مناسبت سے حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ کے حکم پر اور
حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کی ہدایت پر جمعیتہ علماء بودهن کے زیر اہتمام حافظ محمد افسر صاحب مظہری ناظم مدرسہ عزیز المدارس کی سرپرستی میں آج 14 مارچ 2025 ء بروز جمعہ، بعد نماز جمعہ قدیم شہر بودھن کے محلہ رنجل بیس کی مسجد مشائخ میں جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا آغاز عمل میں آیا ہے ۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے جمعیتہ علماء ہند کی ممبر شب حاصل کی اور انشاء اللہ آئندہ بھی بودھن شہر کی تمام مساجد میں ممبر سازی مہم شروع کی جائیگی ۔ آپ تمام مسلمانانِ شہر بودھن سے اپیل کی جاتی ھیکہ ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے قدیم اور سب بڑی جماعت جمعتہ علماء ہند کے ممبر بنئے اور جماعت کو مضبوط کرئیے ۔ جتنے زیادہ ممبر ہونگے اتنی ہی جماعت کی قوت میں اضافہ ہوگا ۔
ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں فیصلوں پر اثر انداز ہونے کیلئے تعداد کو اہمیت دی جاتی ہے، جمیعتہ کی قوت میں اضافہ در رحقیت ملت کی اجتماعی طاقت اور حیثیت میں اضافے کے مترادف ہے ۔ جو حضرات جمعیتہ علماء کے ممبر بننا چاہتے ہیں وہ حافظ عقیل الدّین صاحب انجینیر بودھن( 8520095403 ) سے رابطہ کر سکتے یا آن لائن ممبر شپ ایپ کے ذریعہ جمعیتہ کا ممبر بن سکتے ہیں۔جمعیتہ علماء کی ممبر سازی کے موقع پر حافظ محمد افسر صاحب مظہری، مولوی سید تنویر حسین صاحب نائب ناظم مدرسہ خیرالعلوم ، حافظ محمد عقیل الدین انجینئر، حافظ محمد عتیق الدین ٹیچر، حافظ عبدالمقیت، جناب اصغر صاحب گورنمنٹ ٹیچر
جناب محمد یونس صاحب شکرنگر، جناب جنید احمد خلیل صاحب رئیس پیٹھ، جناب جنید احمد صاحب ایڈوکیٹ ثناء پیالیس فنکشن ہال و معززین شہر موجود تھے ۔