امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ان ہزاروں وفاقی ملازمین کو دوبارہ ملازمت پر رکھنے کا حکم دیا ہے، جنہیں ’ناقص کارکردگی‘ کی بنیاد پر برطرف کر دیا گیا تھا۔ جج ولیم السپ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ برطرفیاں محض قانونی تقاضوں سے بچنے کی کوشش تھیں اور ملازمین کی حقیقی کارکردگی پر مبنی نہیں تھیں۔
یہ حکم 6 وفاقی ایجنسیوں، جن میں محکمہ خزانہ، امورِ سابق فوجی، زراعت، دفاع، توانائی اور داخلہ شامل ہیں، پر لاگو ہوگا۔ جج نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بہتر کارکردگی والے ملازمین کو غیر منصفانہ طور پر نکالنا افسوسناک ہے اور اس طرح کی کارروائی کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔