"سلام بر قدس" ثقافتی و فنی میلہ، القدس اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم قدس کی مناسبت سے “سلام بر قدس” ثقافتی و فنی میلہ تہران کے ابوذر ثقافتی و تربیتی مرکز میں منعقد ہوا۔ تقریب میں ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیات، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے نمائندوں، سرکاری حکام اور فلسطین سے متعلق سرگرم تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔

"سلام بر قدس" ثقافتی و فنی میلہ، القدس اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

اس میلے میں کمیٹی برائے حمایت فلسطین کے سربراہ آیت‌الله محمد حسن اختری، ایران میں حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد قدومی، تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابوشریف اور وزیر خارجہ کے ثقافتی مشیر حجت‌الاسلام والمسلمین امرودی سمیت دیگر عہدیداروں اور عوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

"سلام بر قدس" ثقافتی و فنی میلہ، القدس اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

اس موقع پر نوجوانوں کی بین الاقوامی تنظیم کے سیکریٹری جنرل رحیمیان نے کہا کہ یہ میلہ تہران کے 19 تعلیمی اضلاع میں موجود مقاومت کے حامی اسکولوں کی سرگرمیوں کا تسلسل ہے۔ اس میں 300 سے زائد ہائی اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی اور مصوری، ڈرائنگ، گرافک ڈیزائننگ، خطاطی، مجسمہ سازی، شاعری اور افسانہ نویسی میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

"سلام بر قدس" ثقافتی و فنی میلہ، القدس اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

طلباء نے فلسطینی عوام، خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کی حمایت کے موضوع پر اپنی تخلیقات پیش کیں۔ اس دوران مختلف اسکولوں کے طلباء نے مزاحمتی ترانے اور رجزیہ نغمے بھی پیش کیے، جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے۔

میلے کے دوران آیت‌الله محمد حسن اختری، ڈاکٹر خالد قدومی، ناصر ابوشریف اور ڈاکٹر سید احمد موسوی نے خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے باجماعت نماز ادا کی اور روزہ افطار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *