ونیش پھوگاٹ نے کہا، ’’میں چاہتی ہوں کہ میڈیا اس مسئلے کو مزید مؤثر طریقے سے اجاگر کرے۔ یہ سراسر غلط ہو رہا ہے۔ ہمارے ملک اور ریاست میں کھیلوں کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے اور فیڈریشن کو جرائم پیشہ عناصر کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ یہ لوگ کھلے عام اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جو کسی بھی کھیل کے لیے نقصان دہ ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’ہم اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے میں کسی بھی شعبے میں کام کروں۔ ہمارا مقصد ہمیشہ سچائی اور ایمانداری کے لیے لڑنا رہا ہے، اور ہم خدا کے آشیرواد سے اسی راہ پر چلتے رہیں گے۔ دوسرے جو چاہیں کریں، مگر ہم حق کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔‘‘