نتیش رانے نے نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا، “ہم نے ‘ملہار سرٹیفیکیشن ڈاٹ کام’ ویب سائٹ لانچ کی ہے، جہاں ہندو برادری حلال گوشت سے بچ سکے گی اور ملاوٹ سے پاک جھٹکا مٹن دستیاب ہوگا۔ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہندو برادری کو کسی بھی طرح کا ناقص گوشت نہ ملے۔‘‘
انہوں نے ہندو برادری سے اپیل کی کہ وہ اس ویب سائٹ پر جا کر ان دکانوں کی فہرست دیکھیں جو اس سرٹیفکیٹ کے تحت کام کر رہی ہیں۔ رانے نے کہا، “یہ دکانیں ہندو برادری کے لیے قابلِ اعتماد ہوں گی، لہٰذا صرف انہی دکانوں سے خریداری کرنی چاہیے تاکہ کمیونٹی کو مضبوط بنایا جا سکے۔‘‘
