
چمپاوت/نینی تال: اتراکھنڈ میں ٹنک پور-چمپاوت قومی شاہراہ پر پیر کی صبح بریک فیل ہونے کی وجہ سے اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے پتھورا گڑھ ڈپو کی ایک بس سڑک پر الٹ گئی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ ٹنک پور-چمپاوات قومی شاہراہ پر سنیاڑی کے قریب اس وقت پیش آیا جب پتھورا گڑھ ڈپو کی بس ٹنک پورسے پتھورا گڑھ جا رہی تھی کہ ٹنک پور تحصیل کے سنیاڑی کے قریب سڑک پر الٹ گئی۔
بس میں کل 26 مسافر سوار تھے جن میں 22 خواتین بھی شامل تھیں۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور مسافروں کو باہر نکالا۔ معلوم ہوا ہے کہ تین خواتین مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
مسافروں کو فوری طور پر دوسری بس کے ذریعے ان کی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
فی الحال معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔