معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح، دباؤ کے ساتھ امریکہ سے مذاکرات قبول نہیں، قالیباف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔

گذشتہ روز اعلی حکام سے رہبر معظم کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی اور اقتصادی مسائل کو اولین ترجیح دینا ہوگا اور تمام اداروں کو عوام کی معیشت کی بہتری پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ کسی بھی معاملے کو اس اہم مقصد سے توجہ ہٹانے کا سبب نہیں بننا چاہیے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے دیگر ممالک کے ساتھ رویے کو دیکھتے ہوئے یہ واضح ہے کہ اس طرح کے بیانات محض دھوکہ دینے کے مترادف ہیں، جن کا مقصد ایران پر دباؤ ڈال کر اسے غیرمسلح کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دھمکیوں کے سایے میں ہونے والے مذاکرات سے کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ایسے مذاکرات کے ذریعے پابندیاں ختم نہیں ہوں گے۔ اس طرح کے مذاکرات کا نتیجہ ایران کی عظیم قوم کی توہین کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

قالیباف نے کہا کہ آج یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ ایران  پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط لہذا ہم امریکہ کے کسی بھی پیغام کے انتظار میں نہیں بیٹھیں گے، بلکہ وسائل اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے کر ایک عالمی سطح پر اپنا مقام مزید مضبوط بنائیں جس کے نتیجے میں دشمن پابندیاں ختم کرنے پر مجبور ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *