تاریخ کے جھروکوں سے۔ 08 مارچ کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا

نئی دہلی: عالمی تاریخ میں 8 مارچ کو اہم واقعات اس طرح سے ہیں۔

1534۔ گجرات کے بہادر شاہ نے چتور گڑھ پر قبضہ کیا۔

1722۔ افغانستان اور فارس کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تھی۔

1765۔امریکی نو آبادیات پر محصول لگانے سے متعلق قانون کوبرطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز نے منظور کیا۔

1782۔ امریکہ کے اوہیو صوبے میں باغیوں نے 19 لوگوں کو قتل کیا۔

1817۔ نیویارک اسٹاک ایکسچنج کا قیام عمل میں آیا۔

1864۔ مراٹھی کے مشہور ادیب ہری نارائن آپٹے کا جنم ہوا تھا۔

1865۔ایمسٹرڈم کو بحر اوقیانوس سے جوڑنے کے لئے نہر بنانے کا کام شروع ہوا۔

1904۔جرمنی کے رومن کیتھولک پادریوں کی واپسی کے لئے پرانے احکام میں تبدیلی کی۔

1907۔برطانوی ہاؤس آف کامنس نے خواتین کا حق رائے دہی سے متعلق بل رد کیا۔

1911۔پہلی بار خواتین کا بین الاقوامی دن منایا گیا۔

1915۔ڈیفنس انڈیا رول منظور ہوا۔

1917۔روسی انقلاب کا آغاز سینٹ پیٹرز برگ میں ہڑتال اور فساد سے ہوا۔

1919۔ڈیفنس انڈیا رول کی جگہ رولیٹ ایکٹ منظور کرکے ہندوستانیوں کی شہری اور سیاسی آزادی کو کچل دیا گیا۔

1920۔ڈنمارک لیگ آف نیشنز کا رکن بنا۔

1921۔ اسپین کے وزیراعظم ایڈورڈ دراتو کا قتل ہوا۔

1921۔روسی انقلاب میں خواتین کے کردار کے احترام میں اس دن کو بین الاقوامی یوم خواتین کی شکل میں منانیکو باقاعدہ طورپر تسلیم کیا گیا۔

1924۔امریکہ کے کیسل گیٹ شہر میں کوئلہ کان دھماکے میں 171 لوگوں کی موت ہوئی۔

1930۔تحریک ترک موالات شروع ہوئی۔

1942۔دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی فوج نے رنگون (برما) پر جاپان کا قبضہ ہوا۔

1948۔ایئرانڈیا انٹرنیشنل کا قیام عمل میں آیا۔

1949۔فرانس نے غیر کمیونسٹ ویتنام کو آزاد قوم کے طور پر تسلیم کیا۔

1950۔مارشل پورو شیلوف نے سویت یونین کے پاس ایٹم بم ہونے کا اعلان کیا۔

1954۔امریکہ اور جاپان نے باہمی دفاعی معاہدہ کیا۔

1957۔مصر کے علاقوں سے اسرائیل کے ہٹنے کے بعد سویز نہرکو بین الاقوامی آمد و رفت کیلئے دوبارہ کھولا گیا۔

1957۔گھانا اقوام متحدہ کا رکن بنا۔

1958۔چین سرکار نے تبت کی راجدھانی لہاسا میں مارشل لاء لگایا۔

1961۔برٹش دولت مشترکہ کے ممالک کے وزراء اعظم کی کانفرنس میں جنوبی افریقہ نے اس سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

1963۔کرنل زیاد کی قیادت میں حکام کی ایک ٹیم نے حکومت شام کو معزول کرکے قومی انقلابی کونسل کی تشکیل کی۔

1963۔شام میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا۔

1965۔امریکہ کے ساڑھے تین ہزار فوجی جنوبی ویتنام گئے۔

1969۔چین کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے بعد سویت یونین نے اپنے مشرق بعید کے فوجیوں کو چوکس کیا۔

1970۔قبرص کے صدر مکاریوس ایک حملے بال بال بچے۔

1972۔نئی دہلی میں عالمی کتاب میلہ کی شروعات ہوئی۔

1976۔چین کے جیلین علاقے میں اب تک کا سب سے وزنی 1174 کلوگرام کا شہاب ثاقب گرا۔

1986۔قومی چناؤ کے موقع پر کولمبیا میں انتہاپسندوں کے حملے میں سات افراد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔

1987۔شمالی جافنا میں سری لنکا کے فوجیوں نے ایک تصادم میں 11 تمل باغیوں کو قتل کردیا۔

1988۔سلامتی کونسل نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی مخالف تنظیموں پر پابندی لگانے پر نکتہ چینی کی تھی۔

1990۔مغربی جرمنی کی پارلیمنٹ نے متحدہ جرمنی سے پولینڈ کی سرحدوں کا احترام کرنے کی اپیل کی۔

1992۔اقوام متحدہ کے فوجیوں کے کمانڈر بلغراد پہنچے۔

1993۔افغانستان میں گلبدین حکمت یار وزیراعظم بنے۔

1994۔امریکہ کے دفاعی شعبے نے دفتروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی لگائی۔

1994۔جنوبی افریقہ میں ڈربن کے نزدیک ریل حادثہ میں 64 مسافر مارے گئے اور 70افراد زخمی ہوئے۔

2000۔چین کے سابق صوبائی ڈپٹی گورنر ہو چانگ کنگ کو رشوت لینے کے الزام میں سزائے موت دی گئی۔پچھلے 50 برسوں میں موت کی سزا پانے والے وہ سب سے سینئر عہدیدار تھے۔

2001۔چلی کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا کہ سابق ڈکٹیٹر اگستو پنوسو کے خلاف حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

2012۔گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیوٹا نے حفاظت کے پیش نظرسات لاکھ گاڑیوں کو بازار سے ہٹایا۔

2013۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ تمام امن معاہدے ختم کئے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *