
تھلاپتی وجے نے چنئی میں افطار پارٹی کی میزبانی کی نماز پڑھتے ہوئے نظر آئے سپر اسٹار
چینئی۔ تھلاپتی وجے اپنے مداحوں کے لیے صرف ریل لائف ہیرو نہیں بلکہ حقیقی زندگی کے ہیرو بھی ہیں۔ انہوں نے تمل فلم انڈسٹری میں اپنے کام سے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے۔ جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے 2 فروری 2024 کو سرگرم سیاست میں قدم رکھا اور اداکاری کی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران اب وجے کا نماز پڑھتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
وجے نے جمعہ کی شام (7 مارچ) کو چنئی میں افطار پارٹی کی میزبانی کی تھی۔جنوبی ہند کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے کو چنئی کے رائے پیٹہ میں YMCA میدان میں ہزاروں مسلم بھائیوں کے ساتھ دعوت افطار میں دیکھا گیا انھوں نے روزہ افطار بھی کیا،اس دعوت کا اہتمام ان کی سیاسی جماعت نے کیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ اداکار وجے نے پورا دن روزہ رکھا تھا اور افطار کرنے کے بعد انھوں نے نماز بھی ادا کی۔ افطار کے موقع پر اداکار سے سیاست دان بنے تھلاپتی وجے کو ٹوپی پہنے اور مغرب کی نماز ادا ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ اداکار کی تصاویر اور ویڈیوز اب انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
تھلاپتی وجے ان دنوں 2026 کے تملناڑو اسمبلی انتخابات کی تیاری میں مصروف ہیں۔ جہاں تک اداکار کی بات ہے تو وجے جلد ہی اپنی آنے والی فلم ‘جن نائیکن’ کو ریلیز کرنے والے ہیں اور یہ ان کی آخری فلم ہوگی۔ فلم میں وجے کے ساتھ بوبی دیول، پوجا ہیگڑے، ممیٹا بیجو، پریامانی، گوتم واسودیو مینن، پرکاش راج اور نرائن بھی شامل ہیں۔ اکتوبر میں TVK کے لیے اپنی پہلی ریلی کے دوران، وجے نے کہا تھا، ‘اپنے کیریئر کے عروج پر میں اداکاری کو الوداع کہہ رہا ہوں۔