تہور رانا کی ہندوستان حوالگی پر روک لگانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی (آئی اے این ایس) امریکی سپریم کورٹ نے 26/11 ممبئی دہشت گرد حملہ ملزم تہور رانا کی یہ درخواست مسترد کردی کہ اس کی ہندوستان حوالگی پر روک لگادی جائے۔

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری نے امریکی سپریم کورٹ اسوسی ایٹ جسٹس اور سرکٹ جسٹس فاردی نائنتھ سرکٹ میں ایمرجنسی درخواست داخل کی تھی۔

اس نے کہا کہ اسے ہندوستان کے حوالہ کرنا امریکی قانون اور اقوام متحدہ کے کنونشن اگینسٹ ٹارچر کی خلاف ورزی ہوگا کیونکہ یہ ماننے کی ٹھوس بنیاد موجود ہے کہ ہندوستان میں اسے ٹارچر کئے جانے کا خطرہ ہے۔ اس کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے۔اسے کئی امراض لاحق ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *