چاند پر طلوع آفتاب کا انوکھا نظارہ، بلیو گھوسٹ لینڈر نے بھیجی حیرت انگیز تصویر

بلیو گھوسٹ لینڈر نے 3.8 لاکھ کلومیٹر دور چاند سے طلوع ہوتے سورج کی جو تصویر کھینچی ہے، یہ ایک سیلفی ہے۔ ‘اسرو’ بھی ‘مانو مشن’ کے تحت سال 2040 میں چاند پر ہندوستانی کے قدم رکھنے کی تیاری کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

امریکہ کی پرائیویٹ کمپنی فائر فلائی ایئرواسپیس کا بلیو گھوسٹ لینڈر 2 مارچ کو چاند کی سطح پر اترا۔ وہاں سے اس نے چاند کی سطح پر طلوع ہوتے سورج کی حیرت انگیز تصویر بھیجی ہے۔ اس تصویر کو فائر فلائی نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا ہے جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔

بلیو گھوسٹ لینڈر نے 3.8 لاکھ کلومیٹر دور چاند سے طلوع ہوتے سورج کی جو تصویر کھینچی ہے، یہ تصویر ایک سیلفی ہے جو سورج کی چمک کی وجہ سے صاف طور پر نظر نہیں آ رہی ہے۔ ‘ناسا’ نے تصویر ساجھا کرتے ہوئے بتایا کہ بلیو گھوسٹ لینڈر نے چاند پر طلوع ہوتے سورج کو دیکھا۔ چاند پر ایک نئے دن اور آنے والے دو ہفتوں کی سرگرمیوں کی شروعات ہوئی جس میں چاند گہن اور چاند غروب آفتاب شامل ہے۔ چلو چلیں!

واضح رہے کہ ‘انٹیوٹیو مشینس؛ کے خلائی جہاز کو بھی گزشتہ بدھ کو چاند کے سفر کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔ اس جہاز کا ہدف ڈرون کے ساتھ چاند کے قطب جنوبی پر ‘جیٹ بلیک کریٹر’ کے نزدیک پہنچنا ہے۔ چاند کے اس حصے پر سورج کی روشنی کبھی نہیں پڑتی ہے۔

اس سے پہلے کبھی بھی اتنے سارے خلائی جہاز ایک ساتھ چاند کی سطح پر نہیں پہنچے تھے۔ گزشتہ مہینے امریکہ اور جاپان کی کمپنیوں نے ایک ہی راکیٹ کی مدد سے اپنے اپنے چندریان کو لانچ کیا تھا۔ ٹکساس واقع فائر فلائی ایئرو اسپیس کا چندریان بھی اسی دوڑ میں شامل ہے۔ گزشتہ کچھ دہائیوں میں صرف پانچ ملک ہی چاند پر اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس میں روس، امریکہ، چین، ہندوستان اور جاپان شامل ہیں۔

اس درمیان ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے منگل کو کہا کہ ‘مانو مشن’ کے تحت سال 2040 میں چاند پر ہندوستانی قدم رکھے گا۔ نارائنن نے اتراکھنڈ کے روڑکی واقع آئی آئی ٹی میں چھٹے بین الاقوامی کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ اس کانفرنس میں جنوبی کوریا، کیلیفورنیا ایس اے، نیدر لینڈ، کینیڈا جیسے کئی ملکوں سے سائنس داں شامل ہونے پہنچے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *