منی پور میں 33 ہتھیار جمع کئے گئے، چھ گرفتار

امپھال: منی پور کے چورا چاند پور، تھوبل، امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ اور بشنو پور اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران 33 مختلف قسم کے ہتھیار، مختلف گولہ بارود اور دیگر متفرق اشیاء کو عوام نے رضاکارانہ طور پر حکام کے حوالے کیا ہے۔

پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ سیکورٹی فورسز نے چوراچاند پور ضلع کے چورا چاند پور-پی ایس کے تحت چوراچاند پور شہر کے مرکز، بیتھیل سے یونائیٹڈ کوکی نیشنل آرمی (یو کے این اے) کے تمام کیڈروں، ایک جانگگولن ہوکیپ اور تین نابالغوں کو حراست میں لیا ۔

وہ بھتہ خوری، منشیات کی تجارت، اسمگلنگ اور اسلحہ کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے دو پستول برآمد ہوئے۔

ایک اور کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے کمبھی – پی ایس، بشنو پور ضلع سےدو افراد رومن سنگھ اور نریش سنگھ (32) کو ایک 9 ایم ایم پستول اور ایک خالی میگزین کے ساتھ گرفتار کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *