تلنگانہ: اساتذہ کی مبینہ ہراسانی،طالبہ کا اقدام خودکشی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے ٹیچر کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی۔

یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا، جس کے بعد والدین اور طلبہ تنظیموں میں شدید ناراضگی دیکھی گئی۔

اطلاعات کے مطابق، وقارآباد کے کوٹہ گڈی گروکل اسکول میں زیر تعلیم تبیتا نامی طالبہ کو ٹیچر مسلسل ہراساں کر رہی تھی۔

اس سے دلبرداشتہ ہو کر طالبہ نے اسکول کی پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کی وجہ سے اس کے بائیں پیر میں فریکچر ہوگیا۔

اسکول انتظامیہ نے زخمی طالبہ کو پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا اور اس کے والد کو اطلاع دی۔

بعد ازاں طالبہ کے والدین اسکول پہنچے اور اساتذہ سے سخت انداز میں باس پرس کی۔

طلبہ تنظیموں نے بھی اسکول پہنچ کر مظاہرہ کیا اور ہراساں کرنے والی ٹیچر کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *