یوکرین امریکہ کے ساتھ کام کر رہا ہے: زیلینسکی

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے کے ایک گھنٹے بعد کہا کہ یوکرین امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور امن کے راستے پر امریکی حمایت کی امید رکھتا ہے، جس کی ’ جنتی جلدی ہوسکے‘ ضرورت ہے۔

اس سے قبل پیر کو، ٹرمپ نے زیلنسکی کے الفاظ کہ یوکرین میں امن ’بہت، بہت دور‘ کو ’سب سے خراب بیان‘ بتایا اور کہا کہ امریکہ اس صورتحال کو مزید برداشت نہیں کرے گا۔

زیلنسکی نے ایکس پر لکھا ’’ہم امریکہ اور اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور امن کے راستے پر امریکی حمایت کی بہت امید کرتے ہیں۔ جتنی جلدی ہوسکے امن کی ضرورت ہے۔‘‘

اوول آفس میں جمعہ کو صحافیوں کے سامنے زبانی تکرار کے بعد واشنگٹن میں زیلنسکی اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت ناکام ہو گئی۔

یوکرینی لیڈر کو امریکی مدد کے لیے شکرگزار نہ ہونے اور وائٹ ہاؤس میں اہانت آمیز رویے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *