آج سے کینیڈا اور میکسیکو پر لگیں گے بھاری ٹیرف، امریکی شیئر بازار میں کھلبلی، تجارتی جنگ کا خطرہ بڑھا

ٹرمپ نے کہا، “چونکہ فنٹینائل کی اسمگلنگ پر روک نہیں لگائی گئی، اس لیے اب سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے۔” ٹرمپ کے بیان کے بعد میکسیکو کی کرنسی پیسو اور کینیڈیائی ڈالر میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر یو این آئی

user

امریکہ کے ذریعہ آج سے کینیڈا اور میکسیکو پر بھاری ٹیرف نافذ کر دیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک دن قبل اپنے حکم پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ 4 مارچ سے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کی نئی شرح نافذ ہو جائے گی، جس کے بعد اب دونوں ملکوں سے آنے والی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔

کینیڈا اور میکسیکو پر بھاری ٹیرف لگائے جانے کی خبر سے امریکی شیئر بازار میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے ہی امریکی شیئر بازار میں بھاری گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد شمالی امریکہ میں ‘تجارتی جنگ’ کا خدشہ بہت بڑھ گیا ہے۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد میکسیکو کی کرنسی پیسو اور کینیڈیائی ڈالر میں بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

ٹیرف کا اعلان کرنے کے بعد ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں کہا، “امریکہ کو ٹیرف لگانا ہی ہوگا۔ اب لوگوں کو کار، پلانٹ اور دوسری چیزیں امریکہ میں ہی بنانا چاہیے جس سے انہیں ٹیرف کا ساما نہیں کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے فنٹینائل (ڈرگ) کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اس کی اسمگلنگ پر روک نہیں لگائی گئی، اس لیے اب سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے، جس سے ٹیرف کو ٹالا جا سکے۔ ٹرمپ نے چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چین سے فنٹینائل کے شپمنٹ کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ اس لیے بیجنگ کو سزا دینے کے لیے سبھی چینی امپورٹس پر ٹیرف کو 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا جائے گا۔

ادھر ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو پر ٹرمپ کا ٹیرف سالانہ 900 بلین ڈالر سے زیادہ کے امریکی اِمپورٹس کو کور کرتا ہے۔ وہ شمالی امریکی معیشت کے لیے ایک سنگین جھٹکا ہوگا۔ یہی نہیں اس صورتحال کا اثر پوری دنیا پر بھی پڑے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *