[]
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار ساتھ ایک انٹرویو میں علی فخری نے کہا کہ اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام کے قریب آنے کے ساتھ ہی افغان زائرین کی ملک میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کے روز دوغارون بارڈر کی سردار سلیمانی امام بارگاہ میں 1400 زائرین کی میزبانی کی گئی۔
زائرین نے آرام کے بعد عتبات عالیات پر جانے کے لیے ملک کی مغربی سرحدوں کا رخ کیا۔
تایباد ہیڈ اربعین مرکز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اب تک ملک میں داخل ہونے والے افغان زائرین افغانستان کے مختلف صوبوں جیسے ہرات، کابل، قندھار، مزار شریف، قندوز اور غور سے قافلوں کی شکل میں تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان زائرین کی آمدورفت روزانہ 50 بسوں کے ذریعے دوغارون بارڈر ٹرمینل سے صوبہ خوزستان کے چدابہ بارڈر تک ہوتی ہے۔
اس سرحد پر فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں فخری نے کہا کہ امام بارگاہ شہید سلیمانی میں عوامی اور سرکاری اداروں کی طرف سے آٹھ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جہاں کھانے پینے، آرام کرنے اور صحت و علاج اور ریسکیو، نقل و حمل، بچوں کی تفریح اور سم کارڈ کی فراہمی جیسی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے اندر 6 ہزار زائرین افغانستان سے دوغارون کراسنگ کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے ہیں اور جب تک زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا استقبالیہ خدمات بھرپور طریقے سے فراہم کی جاتی رہیں گی۔