میڈیکل کی تیاری کرنے والی طالبہ نے نیٹ کے دباؤ میں خودکشی کر لی

چنئی: تمل ناڈو میں ایک افسوسناک واقعہ میں اتوار کو یوجی ایم بی بی ایس کورسز میں داخلہ کے لیے نیٹ کا امتحان پاس نہ کر پانے کے خوف سے میڈیکل کی تیاری کر رہی ایک نوجوان لڑکی نے اتوار کو مبینہ طور پرخودکشی کر لی، جب کہ پی ایم کے نے مطالبہ کیا کہ ریاست میں اس طرح کے امتحانات کی وجہ سے بڑھتی ہوئی اموات کی وجہ سے امتحان کو منسوخ کردیا جاناچاہیے۔

یہاں موصول ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندو نامی ایک نوجوان لڑکی جو ولوپورم ضلع کے ٹنڈیوانم کے قریب داداپورم گاؤں کی رہنے والی ہے، نے مئی میں ہونے والے نیٹ امتحان میں ناکام ہونے کے خوف سے اپنے گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

ڈاکٹر بننے کی خواہش کے ساتھ اس نے پچھلے سال امتحان دیا تھا لیکن 350 نمبر حاصل کرنے کے باوجود داخلہ نہیں مل سکا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اس بار اسے کلیئر کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔ لیکن اس کے خوف نے اسے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کردیا۔

دریں اثنا پی ایم کے کے صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر انبومانی راماداس نے اس کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور مرکز سے ان امتحانات کو فوری طور پر واپس لینے کی درخواست کی، جس میں ریاست میں تقریباً 50 افراد کی جانیں گئی تھیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *