گجرات: رمضان کے موقع پر مسلم بچوں کے لیے الگ ٹائمنگ کے معاملے پر وی ایچ پی کا ہنگامہ، حکم واپس لینے کا مطالبہ

وی ایچ پی نے سرکلر کی صداقت کی جانچ کرنے اور اسے منسوخ کرنے کے لیے کہا ہے۔ نہیں تو ہندو طلبا کو بھی اسی طرح کی راحت شراون اور نوراتر میں دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

علامتی تصویرعلامتی تصویر
علامتی تصویر
user

گجرات کے ودودرا میں رمضان کے مہینہ کو لے کر دیے گئے ایک مبینہ حکم پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ وشو ہندو پریشد کا کہنا ہے کہ ودودرا پرائمری ایجوکیشن کمیٹی کی طرف سے مسلم بچوں کے لیے رمضان میں الگ ٹائمنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وی ایچ پی کارکنان اس معاملے کو لے کر مظاہرہ کر رہے ہیں اور اس حکم کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وی ایچ پی نے کہا ہے کہ اگر حکم واپس نہیں لیا جاتا ہے تو ہندو طلبا کو بھی اسی طرح کی راحت شراون اور نوراتر میں دی جائے۔

‘لائیو ہندوستان’ کی خبر کے مطابق گجرات وی ایچ پی کے ترجمان جتندر راجپوت نے اس تعلق سے فیس بُک پر لکھا کہ، “وزیر اعلیٰ بھوپندر بھائی کی حکومت یو سی سی (یکساں سول کوڈ) نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے دوسری طرف ودودرا ایجوکیشن کمیٹی کے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں کسی خاص مذہب کے لیے خاص سرکلر جاری کیا جا رہا ہے۔”

اس درمیان وی ایچ پی نے اپنے سرکاری ‘ایکس’ ہینڈل پر لکھا، “برائے مہربانی اس سرکلر کی صداقت کی جانچ کریے اور فوراً منسوخ کرایئے۔ ذمہ دار لوگوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے۔”

میونسپل پرائمری تعلیمی کمیٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے، “چونکہ رمضان کا مہینہ شروع ہو رہا ہے، جن اسکولوں میں مسلم طبقہ کے بچوں کی تعداد زیادہ ہے ان کے لیے وقت میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ اسے یکم مارچ 2025 سے رمضان کے دوران نافذ کیا جائے گا۔”

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *