جموں وکشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب سے شروع

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی کا ایک ماہ سے زیادہ طویل بجٹ اجلاس پیر کی صبح یہاں اسمبلی کمپلیکس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب کے ساتھ شروع ہوا۔

اس بجٹ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ 7 مارچ 2025 کو جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کا سال 2025-26 کا پہلا بجٹ پیش کریں گے۔

40 دنوں پر محیط اس بجٹ اجلاس کی کل 22 نشستیں ہوں گی۔ یہ جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کی قانون ساز اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہوگا۔

دو دن پرائیویٹ ممبرز کی قراردادوں کے لیے اور ایک دن پرائیویٹ ممبرز کے بلز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پہلا 5 روزہ اجلاس 4-8 نومبر 2024 کو سری نگر میں منعقد ہوا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں سات سال کے طویل وقفے کے بعد اپنی قانون ساز اسمبلی کا یہ پہلا بجٹ اجلاس منعقد کر رہا ہے۔

جموں و کشمیر کا آخری بجٹ اجلاس 2018 میں ہوا تھا جب پی ڈی پی-بی جے پی مخلوط حکومت میں اس وقت کے وزیر خزانہ حسیب درابو نے جنوری میں بجٹ پیش کیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *