دفاعی نظام "باور-373" کے جدید ترین ورژن کی جلد نقاب کشائی کی جائے گی، جنرل صباحی فرد

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے اعلان کیا ہے کہ نیو جنریشن کے فضائی دفاعی نظام  “باور-373” کی بہت جلد نقاب کشائی کی جائے گی۔

بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے کہا کہ مسلح افواج، بالخصوص فوج کی فضائی دفاعی فورس مکمل طاقتور اور کسی بھی خطرے کا بھرپور انداز میں جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ملک کے دفاعی نظام کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر ساز و سامان مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے اور اسے جدید خطرات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

انہوں نے فضائی دفاعی نظام میں ہونے والی اپ گریڈیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فوجی مشقوں میں دفاعی طاقت کی محض ایک جھلک پیش کی گئی تھی۔

جنرل صباحی فرد نے مزید کہا کہ Bavar-373 ایئر ڈیفنس سسٹم کا اپ گریڈ ورژن رات کے وقت اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس فضائی دفاعی نظام کی نئی نسل کو بھی بہت جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔ یہ ایسا نظام ہے جس کا دنیا کے کسی دوسرے دفاعی نظام موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *