روسی طیاروں نے یوکرائنی فوج کی امریکی ساختہ سپیڈ بوٹس تباہ کر دئے، روسی وزارت دفاع کا دعوی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیاٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے یوکرینی افواج کو حملے سے روکتے ہوئے جزیرہ نمائے کریمیا کے مغرب اور بحیرہ اسود میں امریکی ساختہ چار فوجی اسپیڈ بوٹس کو عملے سمیت تباہ کر دیا ہے۔

رشیاٹو ڈے کے مطابق گزشتہ ہفتے روسی افواج نے یوکرائن کی طرف سے روسی افواج کے زیر کنٹرول آبی علاقوں میں دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ 

گزشتہ بدھ کی صبح روسی فوج نے بحیرہ اسود میں ایک نامعلوم مقام پر 50 یوکرینی اسپیشل فورسز کو لے جانے والی چار فوجی اسپیڈ بوٹس کو تباہ کرنے کا دعوی کیا۔

گزشتہ بدھ کی شام، ایک روسی سخوئی-30 لڑاکا طیارے نے یوکرین کی ایک سپیڈ بوٹ کو اسنیک آئی لینڈ کے مشرق میں اوڈیسا کی بندرگاہ اور رومانیہ کے علاقائی پانیوں کے قریب ڈبو دیا۔ 

جس کے چند گھنٹے بعد روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ اسی جزیرے کے مغرب میں یوکرین کی ایک اور موٹر بوٹ کو Su-24 بمبار طیاروں نے تباہ کر دیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کی نیم آبدوز کشتی کو اس وقت تباہ کرنے کا اعلان کیا جب وہ کریمیا کے پل پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

روسی وزارت دفاع نے جمعے کی رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ فوج نے ایک کامیاب آپریشن میں یوکرین کی بغیر پائلٹ خود کش کشتی کو کریمیا پل کے قریب دہشت گردانہ کارروائی سے قبل روک کر تباہ کر دیا۔

اس سلسلے میں سپوتنک خبر رساں ایجنسی نے جمعے کی شام کو ٹریفک میں خلل اور کریمیا پل کو عبور کرنے والی گاڑیوں کی ٹریفک عارضی طور پر جام ہونے کی اطلاع دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *