کشمیر میں موسم بہتر، 3 مارچ کو برف وباراں کے ایک اور مرحلے کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر برف و باراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں یکم اور 2 مارچ کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران 2 مارچ کی شام دیر گئے کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں 3 مارچ کو بیشتر مقامات پر برف باری ہوسکتی ہے اور اس دوران شمالی اور وسطی کشمیر کے کچھ پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری متوقع ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ 4 سے 9 مارچ تک وادی میں موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 10 سے 12 مارچ تک برف وباراں کا ایک اور مرحلہ متوقع ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 4 مارچ تک اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آبپاشی کرنے سے گریز کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اس دوران کہیں کہیں چٹانیں کھسک آنے کے بھی خطرات ہیں جس کے پیش نظر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں جہاں برفانی تودے آنے کے امکانات رہتے ہیں۔

محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں اس دوران 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 7.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.8 ملی کیٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ اس دوران12.2 ملی میٹر بارش ریکارژد ہوئی ہے۔

دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے زیادہ تو کہیں کم ریکارد ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.9ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

ادھر وادی میں ہفتے کو موسم صبح سے ہی خشک رہا اور آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر آںے کی کامیاب کوششیں کیں۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *