ریاست میں 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کُلّو سیؤ باغ میں ہوئی ہے۔ تازہ برفباری اور بارش کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ سے پانچ قومی شاہراہ سمیت 583 سڑکیں بند ہیں جبکہ 2263 ٹرانسفرمروں کے خراب ہونے کی وجہ سے سینکڑوں گاؤں میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہو گرئی ہے۔ 279 پینے کے پانی کے منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست کے کئی مقامات میں رات میں تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری اور بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو یہاں کچھ ایک جگہ پر ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ جبکہ 4 اور 5 مارچ کو ایک بار پھر سے ‘ویسٹرن ڈسٹربنس’ سے بڑے پیمانے پر برفباری اور بارش کے آثار ہیں۔