رمضان المبارک قرآن کے نزول کا مہینہ ہے، آیت اللہ صدیقی

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے اپنے خطبوں میں کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بہترین فرصتوں کا مہینہ ہے اور یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لیے مخصوص ہے، یہ الہی دسترخوان گزشتہ امتوں کے لیے نہیں تھا۔

 انہوں مزید نے کہا کہ یہ مہینہ قرآن کے نزول کا مہینہ ہے اور قرآن خدا کا نور اور مخلوق اور خالق کے درمیان رابطے کا عظیم وسیلہ ہے۔

  آیت اللہ صدیقی نے سید حسن نصر اللہ کی شاندار تشییع جنازہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مزاحمتی محاذ کے سید شہدائے مقاومت اور عظیم مجاہد کی عدیم المثال تشییع جنازہ کا مشاہدہ کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سید حسن نصر اللہ جب تک زندہ  تھے دشمن میں آنکھوں میں کھٹکتے رہے اور اپنے بیان اور عمل سے عالمی استکبار اور صیہونی رژیم کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔

  امریکہ سید حسن نصر اللہ سے ڈرتا ہے

تہران کے امام نے کہا کہ امریکہ سید حسن نصر اللہ سے خوفزدہ ہے۔ صہیونی ان سے خوفزدہ تھے، دشمنوں کا خیال تھا کہ انہیں راستے سے ہٹانے سے مزاحمت کمزور ہوگی لیکن یہ ان کی بھول ہے، سید حسن کے خون سے مقاومت کو طاقت ملی ہے  اور وہ خدا کی قدرت کا مظہر بن گئے۔

  انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کا ہر شہید دنیا کے تمام مومنین کے دلوں میں انتقام کی نئی لہر پیدا کرتا ہے، آج امریکی استکبار اور غاصب رژیم  کو عالمی سطح پر شکست اور رسوائی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *