سڈنی پولیس کے تعاقب کے دوران حادثے میں نوعمر کی موت

سڈنی: سڈنی کے شمال مغرب میں پولیس کے تعاقب کے دوران مبینہ طور پر چوری کی گئی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے بعد ایک 17 سالہ لڑکے کی موت ہو گئی اور تین دیگر نوعمر زخمی ہو گئے ۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز اسٹیٹ (این ایس ڈبلیو) پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ چار نوعمروں نے مبینہ طور پر سڈنی سے تقریباً 330 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ایک چھوٹے سے قصبے نیرومائن کے ایک پٹرول اسٹیشن سے جمعرات کی رات تقریباً 11:15 بجے ایک گاڑی چوری کی تھی۔

تقریباً ایک گھنٹے بعد، افسران نے گاڑی کو جائے وقوعہ سے 100 کلومیٹر سے زیادہ دور دیکھا اور اس کا تعاقب شروع کیا۔

این ایس ڈبلیوپولیس نے کہا کہ انہوں نے تھوڑی دیر بعد تعاقب ختم کر دیا، لیکن 12:45 بجے نیرومائن سے تقریباً 200 کلومیٹر دور کلبہ میں تعاقب دوبارہ شروع کیا، جہاں افسران نے سڑک پر کیلیں لگا دیں۔

یہ گاڑی نیرومائن سے 320 کلومیٹر اور سڈنی کے شمال مغرب میں 650 کلومیٹر دور بورکے ٹاؤن شپ میں 1.30 بجے کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

این ایس ڈبلیوپولیس نے کہا کہ افسران نے فوری طور پر کار میں سوار چار افراد کو مدد فراہم کی لیکن 17 سالہ لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

تین دیگر لڑکوں، جن کی عمریں 13، 14 اور 16 سال تھیں، ایمبولینس کے پیرامیڈیکس نے علاج کیا اور انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ 14 سالہ بچے کو بعد میں تشویشناک حالت میں سڈنی چلڈرن اسپتال لے جایا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *