روسی وزیر خارجہ کی دوحہ میں قطر کے امیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اس ملک کے سربراہ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔ 

روس کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے: قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا پرتپاک استقبال کیا۔

 روس کے وزیر خارجہ کل تہران کے دورے کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے۔
 حالیہ مہینوں میں قطر نے علاقائی مسائل خاص طور پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی ثالثی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *